22 فروری 2013 - 20:30

ہندوستانی پولیس نے حیدر آباد دکن میں ہونے والے بم دھماکوں کے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس مبینہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمرے کی رکارڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد عمل میں آئي ہے۔ گرفتار شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گيا ہے۔واضح رہے کہ حیدرآباد شہر میں دو بم دھماکوں میں کم از کم بیس افراد جاں اور دسیوں زخمی ہو گئے تھے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ ان بم دھماکوں کے بعد آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک اور دہلی سمیت پورے ہندوستان میں پولیس کو چوکس کر دیا گيا تھا۔حیدر آباد میں دو ہزار سات میں بھی کئي بم دھماکے ہوئے تھے جن میں بیالیس افراد مارے گئے تھے۔